پاکستان کو بنے ہوئے ستر سال ہو گئے ہیں لیکن عوام کے مسائل حل ہونے کی بجائے ان میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے،رہنما جماعت اسلامی

منگل 17 جولائی 2018 22:35

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) پاکستان کو بنے ہوئے ستر سال ہو گئے ہیں لیکن عوام کے مسائل حل ہونے کی بجائے ان میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے ، غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہوتا جا رہا ہے ، الیکشن 2018ء میں عوام وڈیروں ، جاگیرداروں اور پارٹیاں بدل بدل کر نئے لیبل کے ساتھ الیکشن میں حصہ لینے والوں کومسترد کر دیں گے اور متحدہ مجلس عمل کے نامزد کردہ امیدواروں کو کامیاب کرائیں گے، ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے رہنماؤں عبدالحمید جہلمی ، ظہور حسین ساہی ، حافظ نصیر احمد نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت127روپے سے تجاوزکر چکی ہے جس کی وجہ سے ضروریات زندگی کی تمام اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو چکاہے ، عوام کو پہچاننا ہوگا کہ کون ان کا خیر خواہ ہے اور کون صرف وعدے وعید کے ذریعے ان کے ووٹ حاصل کرتا ہے اور پھران کے مسائل حل کرنا تو دور کی بات اگلے پانچ سال تک انہیں نظر بھی نہیں آتا ۔ متحدہ مجلس عمل نے دیانتدار ، کرپشن سے پاک اور عوامی مسائل کا ادراک رکھنے والے نمائندے عوام کے سامنے پیش کر دیئے ہیں اب عوام کا یہ فرض ہے کہ وہ انہیں ووٹ دے تاکہ وہ برسراقتدار آ کر ان کے مسائل حل کرے ۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں