تنخواہوں میں دس فیصد اور ہائوس رینٹ میں نام نہاد اضافہ کو یکسر مسترد کرتے ہیں،پنجاب ٹیچرز یونین

جمعرات 19 جولائی 2018 22:37

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری محمد سرفراز، سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی، جام صادق، رانا انوار،راناالطاف حسین، ساجد محمود چشتی، عبدالقیوم راہی ، سعید نامدار، اسلم گھمن، افضل کیانی، رحمت اللہ قریشی، شیخ اختر، عبد الطارق نیازی،رانا طارق، رائو عابد، رائو شمشاد، نجم النساء، صفدر کالرو، ، منیر انجم ، امتیاز طاہر و دیگر نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر ملازمین کی تنخواہوں میں کیا جانے والا 10%اور ہائوس رینٹ میں 50% اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

اس کے برعکس وفاقی و سیکرٹیریٹ ملازمین کو ہائوس ریکوزیشن کی مد میں بے تحاشہ اضافہ سے صوبائی ملازمین بد دلی کا شکار ہیں۔ ملازمین کے تنخواہوں اور ہائوس رینٹ میں اضافہ کی اس تفریق نے سرکاری ملازمین اور اساتذہ کے احتجاج پر مجبور کردیا ہے۔راہنمائوں کا کہنا تھا کہ سکول کھلتے ہی اساتذہ سڑکوں پر ہونگے۔لہذا ارباب اختیار سے اپیل ہے کہ تنخواہوں میں 25% اضافہ کے علاوہ ہائوس ریکوزیشن اور سیکرٹیریٹ الائونس کی طرز پر اساتذہ کو 50% ٹیچنگ الائونس دینے کا اعلان کیا جائے۔اساتذہ راہنمائوں نے موجود اضافے کو یکسر مسترد کر دیاہے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں