جہلم، امیدواران کو خلاف قانون لگائے گئے پینا فلیکس پر لاکھوں روپے جرمانہ، پینا فلیکس اور پوسٹرز اتارنے کی ہدایت

منگل 24 جولائی 2018 23:13

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب اعوان نے الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر 7 امیدواروں کو مجموئی طور پر 140000/- روپے جرمانہ آید کیاہے۔

(جاری ہے)

جہلم سے انتخابات میں حصہ لینے والے 7 امیدواروں کو بیس بیس ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے جن میں پاکستان تحریک انصاف پی پی 26 سے امیدوار چوہدری ظفر اقبال، پاکستان تحریک انصاف این اے 67 سے امیدوار چوہدری فواد احمد، پاکستان تحریک انصاف پی پی 25 سے امیدوار راجہ یاور کمال، پاکستان تحریک انصاف این اے 66 سے امیدوار چوہدری فرخ الطاف، تحریک لبیک پاکستان پی پی 27 سے امیدوار راجہ محمد فاروق، تحریک لبیک پاکستان این اے 67 سے امیدوار سید نعمان حیدر، پاکستان مسلم لیگ )ن( این اے 67 سے امیدوار راجہ مطلوب مہدی شامل ہیں۔

امیدواروں کوکہاگیا ہے کہ خلاف قانون شاہراہوں ،الیکشن آفس اور دیگر مقامات پر لگائے گئے پینا فلیکس اور پوسٹر اتار دیئے جائیں۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں