افواج پاکستان کی نگرانی میں ضلع جہلم کے 758پولنگ سٹیشنز پر پولنگ سٹاف اور سامان کی ترسیل

منگل 24 جولائی 2018 23:13

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2018ء) افواج پاکستان کی نگرانی میں آج ضلع کے تمام حلقوں جن میں حلقہ این اے 66جہلم 1،حلقہ پی پی 25،پی پی 26میں پولنگ سٹاف کے ہمراہ تمام پولنگ سامان کی ترسیل گورنمنٹ ڈگری کالج جی ٹی رو ڈ سے کر دی گئی ہے جبکہ حلقہ این اے 67جہلم 2،حلقہ پی پی 27کو بھی افواج پاکستان کی نگرانی میں جوڈیشل کمپلیکس پنڈدادنخان سے پولنگ سٹاف کو پولنگ کے مکمل سامان کی فراہمی جاری کر کے انہیں اپنے اپنے پولنگ سٹیشن پر بحفاظت پہنچایا جا رہا ہے جبکہ یہ عمل آج ہی مکمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں