جہلم، بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے حکمت عملی طے کر لی گئی

بدھ 12 ستمبر 2018 21:25

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2018ء) خاتون اول بیگم کلثوم نواز کا انتقال جن کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے حکمت عملی طے کر لی گئی تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں ضلع جہلم سے سابق رکن قومی اسمبلی نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی خان ،نوابزاد ہ راجہ طالب مہدی خان،سابق چیئرمین بلدیہ راجہ ظفراقبال،سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری خادم حسین،نگہت پروین میر،سابق ارکان پنجاب اسمبلی راجہ محمد اویس خالد،مہر محمد فیاض،چوہدری لال حسین،کے علاوہ چیئرمین ضلع کونسل راجہ قاسم علی خان جالپ،وائس چیئرمین ڈاکٹر بشیر احمد ،اپنے اپنے علاقوں سے سینکڑوں افراد کو لے کر نماز جنازہ میں شرکت کریںگے۔

(جاری ہے)

جس کے لیے آج تمام ارکان کے گھر مسلم لیگ ن کے سوگوار ورکروں کا ہجوم ہے جس میں نماز جنازہ میں شرکت کے لیے پروگرام بنایا جارہا ہے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں