پنجا ب فوڈ اتھارٹی ٹیم کاجہلم میں مختلف بیکریوں،جنرل سٹورزاورپولٹری شاپس کا معائنہ

اصلاحی نوٹس پر عمل نہ کرنے پر اے ون بیکرز، گٹکا ون ٹو ون کے 80 ساشے ملنے پرسیالوی جنرل سٹور سیل، متعددپولٹری شاپس کو بھاری جرمانے

جمعرات 13 ستمبر 2018 18:27

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2018ء) پنجا ب فوڈ اتھارٹی نے اپنا مشن صحت مند پنجاب کو جاری رکھتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم کی سربراہی میں جہلم اور اس کے گردونواح کا معائنہ کیا اور معائنے کے دوران محلہ شیخاں مین بازار دینہ میں موجود اے ون بیکرز (پروڈیکشن یونٹ) کو پہلے سے دیئے ہوئے اصلاحی نوٹس پر عمل نہ کرنے،احاطے میں صفائی کے ناقص انتظامات ، ملازمین کی ذاتی صفائی کے ناقص انتظامات، غذائی اشیاء پر لپیٹنے کے لئے اخبار کا استعمال، فریزر میں مری ہوئی مکھیوں کی موجودگی،تیار شدہ بیکری کی اشیاء پر مکھیوں کی موجودگی،غذائی اشیاء کو ڈھانپ کے نہ رکھنے، حشرات کی روک تھام کا کوئی انتظام نہ ہونے، خریدی ہوئی غذائی اشیاء کا کوئی سراغ نہ ہونے،خام مال کو سٹور کرنے کے انتہائی ناقص انتظامات ، پروڈیکشن یونٹ کا گندہ اور ٹوٹا ہوا فرش ہونے کی بنا پر سیل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اور سمال انڈسٹر یل اسٹیٹ راٹھیاں جہلم میں موجودسیالوی جنرل سٹور کو گٹکا ون ٹو ون کے 80 ساشے ملنے کی بنا پر سیل کر دیا گیا۔مزید کارروائیوں میں الخدمت پولٹری شاپ نمبر 1کو ملازمین کی ذاتی صفائی کے ناقص انتظامات، ہیر نیٹ اور اپرن کے بغیر کام کرنے، ملازمین کے نا مکمل میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ اورانسکٹ کلر کے نہ ہونے کی بنا پر8000 روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

جادہ چونگی جہلم میں موجودحافظ لیاقت پولٹری شاپ کو ملازمین کی ذاتی صفائی کے ناقص انتظامات، ہیر نیٹ اور اپرن کے بغیر کام کرنے، ملازمین کے نا مکمل میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ اورانسکٹ کلر کے نہ ہونے کی بنا پر7000روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔بلال ٹاؤن جہلم میں موجود عالمگیر پولٹری شاپ کوملازمین کے نا مکمل میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ،انسکٹ کلر کے نہ ہونے ، ملازمین کی ذاتی صفائی کے ناقص انتظامات ،ہیر نیٹ اور اپرن کے بغیر کام کرنے کی بنا پر 1500روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

جادہ چونگی سٹاپ جہلم میں موجود وسیم پولٹری شاپ کو ہیر نیٹ اور اپرن کے بغیر کام کرنے، ملازمین کے نا مکمل میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ، ملازمین کی ذاتی صفائی کے ناقص انتظامات اورانسکٹ کلر کے نہ ہونے کی بنا پر2000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔اور جادہ چونگی جہلم میں موجود حنین پولٹری شاپ کو ہیر نیٹ اور اپرن کے بغیر کام کرنے، ملازمین کے نا مکمل میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ، ملازمین کی ذاتی صفائی کے ناقص انتظامات،انسکٹ کلر کے نہ ہونے اور کونز کے استعمال نہ کرنے کی بنا پر 7000 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں