جہلم، محرم الحرام میں امن و امان کا قیام برقرار رکھنے کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

بدھ 19 ستمبر 2018 21:43

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) محرم الحرام میں امن و امان کا قیام برقرار رکھنے کے لئے پنجاب حکومت نے ضلع جہلم میں نو اور دس محرم الحرام پر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے محرم الحرام میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے پنجاب حکومت کے احکامات پرنو اور دس محرم الحرام کو ضلع جہلم میں سیکیورٹی کے نظام کو فول پروف کرنے اور کسی بھی ناممکنہ دہشت گردی سے بچائو کے لیے موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی ،لائوڈ سپیکر کے استعمال اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں جبکہ اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی ہوگی۔

کیونکہ حکومت پنجاب کے دونوں دنوں میں یہ پابندی دفعہ 144کے تحت لگائی گئی ہے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں