جہلم، نوازشریف ،مریم نوازا ور کیپٹن صفدر کی سزا معطل ہونے پر پورا شہر شیر اک واری فیر کے نعروں سے گونج اٹھا

بدھ 19 ستمبر 2018 21:43

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف ،مریم نوازا ور کیپٹن صفدر کی سزا معطل ہونے پر پورا شہر شیر اک واری فیر کے نعروں سے گونج اٹھا،تفصیلات کے مطابق عدالت نے جس وقت ان قائدین کی سزائیں معطل کرنے کا فیصلہ سنایا تو اسی وقت مسلم لیگ ن کے قائدین چوہدری ندیم خادم،چوہدری لال حسین،چیئرمن میونسپل کمیٹی کے چیئرمین حاجی مرزا راشد ندیم جرال،کونسلرز الحاج ملک انعام الحق ،چوہدری ناصر عنایت،ملک راشد،بائو کرم الہٰی ،مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر چوہدری محمد بوٹا جاوید،جنرل سیکرٹری و کونسلر بلدیہ ظہیر خان کے علاوہ خورشید احمد ،ملک محمداقبال ،عبدالرشید بٹ،شیخ محمد جاوید،چوہدری محمد اقبال،نے منوں مٹھائیاں منگوا کر ایک دوسرے کے منہ میں خوشی سے ڈالی اور کہا کہ حق اور سچ کی جیت نے ثابت کر دیا ہے کہ موجودہ حکومت نے جو ہمارے قائدین کے خلاف سازش تیار کی تھی اسے عدلیہ کے معزز ججز نے انصاف پر مبنی فیصلہ دے کر ثابت کر دیا ہے کہ ملک کی عدلیہ آزاد ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب حکومت نے جو پارلیمانی کمیشن بنایا ہے اس کی رپورٹ آئیگی تو انشاء اللہ حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگی۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں