ضمنی بجٹ نے موجودہ حکومت کی صلاحیتوں کا پول کھول دیا،پیپلز پارٹی رہنماء

بدھ 19 ستمبر 2018 21:43

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) ضمنی بجٹ نے موجودہ حکومت کی صلاحیتوں کا پول کھول دیا،جبکہ موجودہ حکومت پٹرول کو 40روپے لیٹر لانے کا وعدہ کر چکی تھی لیکن حکومت میں آکر انہیں محسوس ہوا کہ ہم نے کیا ہوا کوئی وعدہ پورا نہیں کرنا جبکہ عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر حکومت پران کا حق حلال کرنا ہے۔ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنمائوں خواجہ محمد جاوید،انجینئر حافظ سرفرازاحمد،طارق نسیم بٹ،ملک محمد یامین،رائو اسد اللہ،سید محمود شاہ نے ایک سروے میں بتایا۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے ،آہستہ آہستہ جب اس حکومت کے اقدامات سامنے آئیںگے تو عوام عمران نیازی کا اصلی چہرہ دیکھے گی۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت میں جمہوریت کی بدحالی کا یہ حال ہے کہ دو وفاقی وزراء اکٹھے ہو کر پریس کانفرنس کرتے ہیں اور دونوں کے بیانات میں واضح فرق ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

کہ وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کہتے ہیں ہم کسی بھی چیز کے ریٹ نہیں بڑھا رہے اور نہ ہی کسی پر ٹیکس لگا رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ کھڑے وفاقی وزیر خزانہ اس کے متضاد بیان دے کر شام کو عوام کو مہنگائی کی خوشخبری بھی دے دیتے ہیں۔

جب ان کے وزراء میں ہی پالیسیوں کے مطابق ہم آہنگی نہیں ہے ۔تو وہ حکومت کو کیسے چلائیںگے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ان پالیسیوں کی وجہ سے عوام مہنگائی کا طوفان برداشت نہیں کر سکتے جس کے لیے پی پی پی پی اور دوسری اپوزیشن جماعتوں کو پارلیمنٹ میں اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اسی پر بس نہیں اضلاع میں مارکیٹ کمیٹی کے نام سے جو فراڈ مسلم لیگ ن کی حکومت نے قائم کیا تھا وہ آج بھی قائم ہے کیونکہ وہ اشیاء خوردنی جن میں سبزی فروٹ اور گوشت کے نرخ کچھ درج ہوتے ہیں جبکہ تاجر ان نرخوں سے بڑھا کر لوگوں سے وصول کرتے ہیں۔اور ضلعی انتظامیہ ایک خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جس کی سزا عوام کو مل رہی ہے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں