جہلم، بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنے اور بغیر لائسنس میڈیکل پریکٹس کرنیوالے کے خلاف کریک ڈاون جاری

ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈکے اجلاس میں ادویات کی فروخت کا کاروبار کرنیوالے 3 افراد کو وارننگ جاری کر دی گئی

اتوار 21 اکتوبر 2018 19:20

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنے اور بغیر لائسنس میڈیکل پریکٹس کرنیوالے کے خلاف کریک ڈاون جاری،ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈکے اجلاس میں ادویات کی فروخت کا کاروبار کرنیوالے 3 افراد کو وارننگ جاری کر دی گئی اور ایک کیس ڈراپ کیا گیا جبکہ زیر سماعت کیسز میں سے دس کیس میڈیکل سٹورز مالکان کی عدم حاضری کی بنا پر ملتوی کیے گئے،ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرو ل بورڈ کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر جہلم خالد محمود ٹیپو منعقد ہوا جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، سیکرٹری بورڈبرخونہ مجید، ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں سے ڈرگ انسپکٹرز اور کیمسٹ ایسویسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ڈسڑکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس میں مجموعی طور پر 14کیسز سماعت کیلئے پیش کئے گئے جن میں ملزمان کو اپنی صفائی کا پورا موقع دیا گیا، نیز ریکارڈ کی پڑتا ل بھی کی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کی جا نب سے جعلی ، بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنے اور بغیر لائسنس میڈیکل پریکٹس کرنیوالے میڈیکل سٹور مالکان اور عطائیوں کے خلاف کیسز پراسکیوشن کیلئے ڈرگ کورٹ میںکوئی کیس نہیں بھیجاگیا جبکہ ادویات کی فروخت کا کاروبار کرنیوالے 3 افراد کو وارننگ جاری کر دی گئی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران اور ڈرگ انسپکٹر ز کو ہدایت کی کہ عطائیوں کے خلاف آپریشن تیز کیا جائے کسی بھی عطائی کو شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں