ڈپٹی کمشنر جہلم کا تجاوزات کے خاتمہ کیلئے جاری آپریشن کا جائزہ

جمعرات 6 دسمبر 2018 20:55

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ شہزاد محبوب کے ہمراہ تحصیل دینہ مین بازار قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھنے کی ہدایت جاری کر دی ۔

(جاری ہے)

اے سی دینہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ مین بازار میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے میونسپل کمیٹی دینہ کے ہمراہ کام جاری ہے ، ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور نے تجاوزات کے خلاف اپریشن کا بذات خود جائزہ لینے کے لئے دینہ بازار ژ جی ٹی روڈ اور دیگر بازاروں کا دورہ کیا اور انہوں نے کہا ہے کہ اسی طرح جہلم، سوہاوہ، اور پنڈ دندنخان کا دورہ کریں گے انہوں نے انجمن تاجران کے نمائندگان کو ہدایت دی ہے کہ وہ حکومت کی اس مثبت کاوش میں ساتھ دیں تجاوزات کا یکسر خاتمہ کیا جائے گا .

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں