وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفکیشن سسٹم سنٹر جدید سہولیات سے مزین ہوگا،ڈپٹی کمشنر جہلم

جمعرات 6 دسمبر 2018 20:55

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) کمرشل گاڑیوں کی فٹنس چیک کرنے کیلئے وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفکیشن سسٹم سنٹر جہلم کی سائٹ کی تصدیق کے لئے ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اسسٹنٹ کمشنر دینہ شہزاد محبوب اور سیکرٹری ڈی آر ٹی اے صدام حسین کے ہمراہ جی ٹی روڈ پر واقع آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفکیشن سسٹم سنٹر جدید سہولیات سے مزین ہوگا جس سے سڑک کے حادثات میں کمی ہو سکی گی ۔

انہوں نے بتایا کہ موٹر وہیکل ایگزامینر گاڑیوں کو فٹنس چیک کرنے کے مجاز ہیں تاہم سنٹر کے فنکشنل ہونے کے بعد تمام گاڑیوں کو اسی سنٹر سے فٹنس سرٹفکیٹ جاری ہونگے ، ابتدائی طور پر سنٹر میں کمرشل گاڑیوں کی فٹنس چیک کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں