محکمہ بیت المال کے سکولوں میں محفل میلاد کا انعقاد

جمعرات 6 دسمبر 2018 23:03

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) جہلم میں محکمہ بیت المال کے سکولوں میں محفل میلاد کا انعقادکیا گیا ، جن میںسکول کے طلباء و طالبات ، اساتذہ کرام سمیت بچوں کے والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل میلاد کا آغاز تلاوت کلام پاک جس کی سعادت حمزہ خان نے حاصل کی اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بلال ، عائشہ بی بی ، روبینہ سمیت ارفع نے پیش کیں۔

(جاری ہے)

تقریب برائے جشن عید میلاد النبی کا انعقاد بیت المال کے سکول جہلم نمبر1 اسسٹنٹ ڈائریکٹر جہلم رانا عمران محمود، ڈسٹرکٹ آفیسر جہلم میاں ظفر سہیل، ٹیچر انچارج صابر معبین، سینئر ٹیچر نائلہ ارشد، ٹیچرز میں مدیحہ حق، خالدہ ظفرفراز، ساریہ بی بی ، قاری عبدالستارنے شرکت کی جس میں سکول کے طلباء و طالبات ، اساتذہ کرام سمیت خواتین کی کثیر تعداد موجود تھیں ۔ پرنسپل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی زندگیوں کوحضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی سیرت اور نبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیروی میں ڈھالنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم بچوں کی تربیت بھی اسی ماحول میں رہ کر کرسکیں، کیونکہ ماں کی گود ہی دنیا کی پہلی درسگاہ ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں