قوم کی خوشحالی ،مستقبل اور جمہوری عمل کے بقاء کے لئے ووٹ کا اندراج اور اس کاصحیح استعمال بے حد ضروری ہے،ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپ

جمعہ 7 دسمبر 2018 23:13

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2018ء) :قوم کی خوشحالی ،مستقبل اور جمہوری عمل کے بقاء کے لئے ووٹ کا اندراج اور اس کاصحیح استعمال بے حد ضروری ہے، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے نیشنل ووٹر ڈے کے موقع پرضلع کونسل ہال میں منعقدہ تقریب کے موقع پر کیا۔ الیکشن کمشنر جہلم محمد ندیم نے کہا ہے کہ ملک میں ایک کروڑ اکیس لاکھ سے زائد خواتین بحیثیت ووٹر رجسٹرڈ نہیں ہیں جن کو رجسٹرڈ کرنا الیکشن کمیشن کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے آج سے ملک بھر میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے نیشنل ووٹرز ڈے منایا جارہا ہے ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے اسے نصاب میں شامل کیا جائے گا۔

ڈ پٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ ضلع جہلم کی شرح خواندگی 79 فیصد سے زیادہ ہے اور ان کے ووٹ کی اہمیت بھی بہت زیادہ ہے،ووٹ کا اندراج اور اس کاصحیح استعمال بے حد ضروری ہے،ہر 18سال سے زاید عمر کے مرد اور عورت کو ووٹ کا حق حاصل ہے۔

(جاری ہے)

ضلع کونسل ہال میں ووٹر ڈے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار کے بعد اگہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا ۔سیمینار کے بعد آگاہی واک کی گئی اس موقع پرالیکشن افسر جہلم محمد ندیم،سیکرٹری ڈی آر ٹی اے صدام حسین ،ڈی ایم او محمد سلیم طلباء و طالبات کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران اوسول سوسائٹی کے نمائندگان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے ووٹ کی اہمیت اور ووٹ کے اندراج کے حوالے سے ضلع جہلم کے اعدادوشمار پر روشنی ڈالی۔سیمینار میں طلباء و طالبات نے بھی اس حوالے سے اپنی تقاریر کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ -18/--199

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں