ضلعی انتظامیہ کا ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن ، محکمہ جنگلات کی 1544 کنال زمین و اگزار

پیر 10 دسمبر 2018 18:08

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت ضلعی انتظامیہ جہلم کی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن،ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم محمد فیضان اور ایس ڈی ایف او جہلم سدھیر احمد مغل کی سربراہی میں بجولا فارسٹ کے مقام سے تجاوزات آپریشن کے دوران 1544 کنال اراضی واگزار کروا لی گئی ہے ، اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں 193 ایکڑ رقبہ کو واگزار کروایا گیا۔

یاد رہے کہ تجاوز شدہ رقبہ محکمہ جنگلات کی ملکیت ہے جس پر مختلف مقامی با اثرافراد نے ڈیرے ، گھر، فارم ہاؤس بنانے کے ساتھ ساتھ دیگر زمین میں فصلیں بھی کاشت کر رکھی تھیں۔ گرینڈ آپریشن اتوار کے روز صبح 8 بجے شروع کیا گیا اور شام 4 بجے تک 100 فیصد کام مکمل کیا گیا ہے ، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم فیضان احمد کا کہنا تھا کہ آپریشن میں مختلف محکوں نے مل کر کام کیا جس میں، محکمہ مال سے اسسٹنٹ کمشنر جہلم تحصیل دار، ریونیو افسر، سب ڈویژنل فارسٹ افسر اور اہلکار،محکمہ پولیس سے ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ ، محکمہ انٹی کرپشن کے افسران و اہلکار، ضلع کونسل جہلم اور دیگر شامل تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے تمام محکموں کی جانب سے مشترکہ کرروائی اور زبردست سراہا، انکا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں تجاوزات آپریشن تیزی سے جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں