جہلم ،غیر فعال سرکاری دفاتر عوامی فلاحی پروجیکٹس کیلئے استعما ل میں لانے کا فیصلہ

پیر 17 دسمبر 2018 21:54

جہلم ۔ 17 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) ضلع جہلم کے غیر فعال سرکاری دفاتر اور دیگر سرکاری آراضی کو عوامی فلاحی پروجیکٹس کے لئے استعما ل میں لایا جائے گا، یہ فیصلہ سرکاری ضلع بھر کے سرکاری دفاتر و آراضی کے ریکارڈ مینجمنٹ کے اجلاس میں کیا گیا، اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر جہلم فیضان احمد کا کہنا تھا کہ سرکاری رقبہ کہ سہی استمال اور غیر فعال دفاتر کو آباد کرنے کے لئے ضلعی افسران سے ریکارڈ طلب کیا جا رہا ہے ، عوامی فلاحی پروجیکٹس انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ذوالفقار احمد ، ڈی ایس پی شاہد صدیق، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈی ایچ او ڈاکٹر میاں مظہر حیات، ڈسٹرکٹ اٹارنی رانا خالد، ڈی او ایجوکیشن اور دیگر افسران موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں