جہلم ضلع بھر کے متعدد سکولو ں کے باتھ رومز کی حالت انتہائی خراب

منگل 15 جنوری 2019 22:12

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) جہلم ضلع بھر کے متعدد سکولو ں کے باتھ رومز کی حالت انتہائی خراب،خستہ حال باتھ رومز میں صفائی کا انتظام ناقص،بیماریاں پھیلنے لگیں، تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم کے ضلعی افسران کی مسلسل چشم پوشی کے باعث جہلم ضلع بھر کے متعدد سرکاری پرائمری و مڈل سکولو ں کے باتھ رومز کی حالت انتہائی قابل رحم ہے ، خستہ حالی اور صفائی ستھرائی کے مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے یہ باتھ رومز بچوں میں بیماریاں پھیلانے کا موجب بھی بن رہے ہیں، زرائع کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے فنڈز جاری ہونے کے باوجود ان باتھ رومز کی صورتحال کو بہتر نہیں بنایاجا سکا، زیر تعلیم بچوں کے والدین نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ پرائمری و مڈل سکولوں کے اندر بیت الخلاء نئے سرے سے تعمیر کروائے جائیں ان کی صفائی ستھرائی کے لئے ملازمین بھرتی کئے جائیں تاکہ بچے مہلک امراض سے محفوظ رہ سکیں ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں