جہلم میں3 ماہ سے اینٹوں کے سرکاری نرخ نظر انداز ،بھٹہ مالکان نے من مانے نرخ وصول کرنا شروع

منگل 15 جنوری 2019 22:12

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) جہلم شہر و گردونواح میں3 ماہ سے اینٹوں کے سرکاری نرخ نظر انداز ،بھٹہ مالکان نے من مانے نرخ وصول کرنا شروع کر دئیے۔

(جاری ہے)

مہنگائی کے پیش نظر تعمیراتی کام التواء کا شکار ہو گئے صورتحال سے مزدور طبقہ متاثر،تفصیلات کے مطابق جہلم شہرو گردونواح میں اینٹیں بنانے والے بھٹہ مالکان نے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کررکھا ہے ۔ سرکاری نرخوں پر ضلعی انتظامیہ عملدرآمد کروانے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ،شہریوں نے مہنگائی کے باعث تعمیراتی کام روک رکھے ہیں جس سے مزدور طبقہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں