جہلم ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 کے کلرک کی انکوائری سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹراسد نعیم کے سپرد

جمعرات 17 جنوری 2019 22:41

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر کا نوٹس ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 کے کلرک کی انکوائری سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹراسد نعیم کے سپرد ۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر ۱ کے کلرک نے اپنی الگ ریاست قائم کر رکھی تھی ،بااثر کلرک نے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی ریٹائرمنٹ کے کیس ،سروس بک تیار کرنے جبکہ پرائیویٹ طلبا و طالبات کی اسناد بورڈ سے لانے کے الگ الگ نرخ مقرر کررکھے تھے جبکہ ٹی اے ڈی اے ، انکریمنٹ ،جی پی فنڈ کے بھی نرخ مقرر کر رکھے تھے ۔

علاوہ ازیں عرصہ دراز سے تعینات کلرک نے سکول کے اوقات میں سرکاری کام کرنے کی بجائے دوسرے سکولوں کے عملے کے کام کروانے سمیت دیگر ذمہ داریاں سرانجام دینی شروع کر رکھی ہیں کلرک نے 5/7 سکولوں کے طالبعلموں کے بورڈز کے پیپرز سے لے کر سکولوں میں تعینات اساتذہ کی سروس بک اور ریٹائرمنٹ کے کاغذات تیار کروانے جیسی ذمہ داریوں کا بوجھ بھی اپنے کندھوں پر لے رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

اس طرح کلرک بادشاہ نے ہر کام کے الگ الگ معاوضہ وصول کرنا شروع کر رکھا تھا ، بااثر کلرک نے سرکاری سکولوں سے اساتذہ کی ریٹائرمنٹ کا کیس تیار کرنے کا نرخ 25 سی30 ہزار ،سروس بک تیار کرنے کے نرخ 1 ہزارسی2 ہزار جبکہ پرائیویٹ طلبا و طالبات کی اسناد بورڈ سے لانے کی فیس بمعہ ٹی اے ڈی اے 2 ہزار انکریمنٹ ،جی پی فنڈ کے بھی نرخ طے کر رکھے ہیں ۔ کلرک بادشاہ نے بچیوں کے سکول کے اوقات میں مختلف سکولوں سے اساتذہ کو دعوت دینا اور گھنٹوں گپیں ہانکنا محبوب مشغلہ ہے ہر روز کلرک کے کمرے میں 2 سے 3 غیر متعلقہ افراد کلرک کے دفتر میں بیٹھ کر گپیں لگاتے ہیں۔جس پر شہریوں نے محکمہ تعلیم کے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاتھا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں