جہلم،کھلی کچہری کا انعقاد

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:38

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) ڈی پی او جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے دفتر میں شہریوں کے مسائل سننے کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا،جس میںمختلف علاقوں سے آئے سائلین نے مسائل بیان کیئے ، ڈی پی ا و جہلم نے شہریوں کو درپیش مسائل سن کر موقع پر ہی متعلقہ افسران کومسائل کے حل کے لئے ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ انصاف کا حصول ہر شہری کا حق ہے اور جو پولیس افسر شہریوں کو انصاف فراہم کرنے میں رکاوٹ بنے گااس کی محکمہ میں کوئی جگہ نہ ہے، شہریوں کو فوری اور بروقت انصاف فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے، انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے والے افسران کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں