جشن جہلم 2019 شایان شان طریقے سے منا کر سابقہ روایات کو برقرار رکھا جائے گا

مارچ 2019 میں جشن جہلم کی اہم تقریبات ضمیر جعفری اسٹیڈیم جہلم، الطاف پارک جہلم اور مرکزی تقریب قلعہ روہتاس میں منعقدہونگی جس میں نیزا بازی سنگل و سیکشن ،ٹیبلو شو،لڈی، کبڈی،رقص، سپورٹس،مشاعرہ، والی بال ،کرکٹ،موسیقی، فوڈ فیسٹول،پھولوں کی نمائش،اسٹالز، تفریحی اور دیگر تقافتی پروگرامز منعقد کیے جائینگے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 21 جنوری 2019 18:48

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر،جہلم) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے جشن جہلم 2019 کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارچ 2019 میں جشن جہلم کی اہم تقریبات ضمیر جعفری اسٹیڈیم جہلم، الطاف پارک جہلم اور مرکزی تقریب قلعہ روہتاس میں منعقدہونگی جس میں نیزا بازی سنگل و سیکشن ،ٹیبلو شو،لڈی، کبڈی،رقص، سپورٹس،مشاعرہ، والی بال ،کرکٹ،موسیقی، فوڈ فیسٹول،پھولوں کی نمائش،اسٹالز، تفریحی اور دیگر تقافتی پروگرامز منعقد کیے جائینگے جبکہ مرد وخواتین اور بچوں کے لئے خصوصی انتظامات کے ساتھ منعقد کئے جائینگے ۔

جشن جہلم 2019 کے حوالے سے اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میسم عباس، اسسٹنٹ کمشنر جہلم فیضان احمد، ریٹا ئرڈ سپورٹس آفیسر چوہدری جاوید، ڈائریکٹر گریپ وائن طلعت عظیم اور محکمہ تعلیم کے افسران اور دیگر افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ کا کہنا تھا کہ شہر کی صفائی ستھرائی اور لائٹنگ کا خصوصی انتظام بھی کیا جائے گا، انہوں نے تمام پروگراموں کے شاندار انعقاد کے حوالہ سے ہدایات جاری کی ہیں کہ جشن جہلم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام متعلقہ محکموں کے افسران باہمی رابطوں کو موثر بنائیں اور اپنے ذمے ٹاسک کو انتہائی ذمہ داری کے ساتھ پورا کریں۔

انکا کہنا تھا کہ وہ جشن جہلم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے پارک، سٹیڈیم اور روہتاس کا دورہ کریں گے اور وہاں عوامی تفریح کے لیے فراہم کی جانے والی سہولتوں کو جشن جہلم سے قبل مکمل رکھیں گے ان تقریبات کے کامیاب انعقاد یقینی بنایا جاسکے گا۔انہوں نے خواتین اور بچوں کے لئے میں مختلف قسم کے سٹالز اورفوڈ فیسٹول کے علاوہ متعلقہ محکمہ جات اور سکولوں کی طرف سے لگائی جانے والی پھولوں کی نمائش کے انتظامات اوردیگر محکموں کو اپنے اپنے ذمہ ٹاسک کو بروقت مکمل کرنے کی تاکیدکی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے انتظامات کے علاوہ سیکورٹی کا بندوبست کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں