جہلم:حکومت پنجاب کے احکامات پرکھلی کچہری کا انعقاد

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 15 فروری 2019 21:13

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 فروری2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر،جہلم) حکومت پنجاب کے احکامات پرکھلی کچہری کا انعقاد تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے عوام کو ریلیف دینے کے لیے آج ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد نے آج پنڈ دادنخان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور لوگوں کے مسائل سنے جبکہ قانون اور میرٹ پر انہیں حل کرنے کا حکم دیا اس موقع پر سینکڑوں معززین شہر اور پولیس افسران کے ساتھ ساتھ بلدیاتی اداروں کے نمائندے موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد نے کہا کہ آپ کے مسائل حل کر کے آپ کو قانون اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی ہماری ترجیح ہے جسے ہم آپ کے پاس آکر پورا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں وہ وہاں سے انصاف حاصل کریں جبکہ ضلع جہلم میں کرپشن کا باب بند کر دیا گیا ہے اس لیے ہر شہری کے ساتھ پولیس کا رویہ مثبت ہو گا کیونکہ ہمیں جھوٹی شکایات کرنے کی بجائے مثبت رویے اختیار کرنے ہوں گے جبکہ چھوٹے موٹے گھریلو جھگڑے بلدیاتی اداروں کے کونسلرز باہمی مشاورت سے ختم کروانے میں اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے تمام سائلین کی شکایات سنیں اور انہیں قانون کے مطابق حل کرنے کے احکامات جاری کیے جبکہ تمام شرکاء اور معززین نے حکومت پنجاب کی طرف سے کھلی کچہری کے انعقاد کی کوشش کو سراہا۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں