ٹریفک سٹاف اپنے رویوں کو درست کر کے ٹریفک کے معمول کو بہتر بنا کر اپنے فرائض کو ایمانداری سے سرانجام دیں

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 15 فروری 2019 21:13

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 فروری2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر،جہلم) ٹریفک سٹاف اپنے رویوں کو درست کر کے ٹریفک کے معمول کو بہتر بنا کر اپنے فرائض کو ایمانداری سے سرانجام دیں ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی ٹریفک وسیم اختر نے آج ٹریفک سٹاف کے تمام انسپکٹرز غلام شبیر،محمد عدنان ،میڈم تسنیم اختر،سب انسپکٹرز سہیل،جبران، عدیل،محمد افضل،راجہ عبدالرزاق،محمد خالد کے علاوہ دیگر ٹریفک سٹاف موجود تھا انہوں نے کہا کہ ہمارا کام کاغذات اور لائسنس کے بغیر اور کم عمر ڈرائیوروں کے چالان کر کے انہیں غیر قانونی حرکتوں سے روکنا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ تمام مصروف بازاروں کی سڑکوں سے موٹر سائیکل رکشہ جات کو اڈوں میں پابند بنانا ہے جس سے ٹریفک کا معمول بہتر ہو گا انہوں نے کہا کہ لائسنسگ برانچ کے لوگ بھی اپنا رویہ عوام کے ساتھ مثبت رکھیں اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ لائسنس کی فراہمی کو یقینی بنائیں کیونکہ اس ضمن میں گزشتہ روز آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے حکم دیا تھا کہ جتنے لوگ قانون کے مطابق لائسنس کے حصول کے لیے فارم دیتے ہیں انہیں ترجیح بنیادوں پر لائسنس جاری کیے جائیں انہوں نے کہا کہ لائسنسنگ برانچ میں کوئی بھی کرپشن میں ملوث ہوا تو اس کے لیے ٹریفک سٹاف میں کوئی جگہ نہیں جبکہ ضلع کے تمام ٹریفک کے معاملات اور ٹریفک سٹاف کی کارکردگی کو میں خود مانیٹر کروں گا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں