بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے اور فیملی پلاننگ کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے ضلع جہلم میں آبادی کنٹرول کے لئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 18 فروری 2019 15:29

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 فروری2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے اور فیملی پلاننگ کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے ضلع جہلم میں آبادی کنٹرول کے لئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، اسلامی تعلیمات کے مطابق ماں اور بچے کی صحت کے لئے 2 سال تک بچے کو ماں کا دودھ پلانا انتہائی ضروری اقدام ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھصیل پنڈ دادنخان میں واقع مو ضع احمد آباد میں منعقدہ اگہی تقریب موقع پر کیا، محکمہ پاپولیشن ویلفیئر جہلم کی جانب سے یو سی احمد آباد میں فیملی پلاننگ کاونٹر بھی بنایا گیا جسکا افتتاح ڈی سی جہلم نے گزشتہ دودہ کے موقع پر کیا ، اس موقع پر اے ڈی سی جی سید نذارت علی، اے سی پنڈ دادنخان احمد فراز، ڈی او پاپولیشن ویلفیئر بابر ظہیر ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال ، راجہ شاہنواز کے علاوہ اہل علاقہ اور دیگرفسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہانے کہا ہے بڑھتی ہوئی آبادی سنگین مسئلہ ہے جس کی روک تھام کے لئے محکمہ بہبود و آبادی پلاننگ کے تحت کام کر رہا ہے ، اسی ضمن میں جہلم بھر کی تمام یونین کونسلوں میں فیملی پلاننگ کاونٹر بنائے جا رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ عوام میں ممانع حمل کے طریقوں اور ماں کی صحت سے متعلق آگہی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔تقریب کے آخر میں انہوں نے کلین اینڈ گرین مہم پنجاب کے تحت موضع احمد آباد میں پودا بھی لگایا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں