ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ضلع بھر کے افسران اور ملازمین کو غفلت پر محکمانہ سزائیں

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 21 فروری 2019 19:09

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 فروری2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر،جہلم) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ضلع بھر کے افسران اور ملازمین کو غفلت پر محکمانہ سزائیں دیں تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد نے محکمہ کے ایک سب انسپکٹر کی سروس ضبط ایک سب انسپکٹر کی تنخواہ میں کمی اور تین کو سنشور جبکہ ایک کو جرمانہ کیا جبکہ 20 سب انسپکٹرز کے خلاف شکایات سننے کے بعد ثابت نہ ہونے پر داخل دفتر کیا اسی طرح ایک اے ایس آئی کی انکریمنٹ سٹاپ جبکہ دوسرے اے ایس آئی کی سروس ضبط دو کو سنشور اور ایک کو وارننگ جبکہ چھ اے ایس آئی کی شکایات کو داخل دفتر کای اسی طرح ایک ہیڈ کانسٹیبل کو سنشور د و کو وارننگ جبکہ دو داخل دفتر جبکہ ایک کانسٹیبل کی سروس ضبط ایک کو سنشور اور پانچ کو ورننگ اور سات کو بغیر تنخواہ جبکہ دو کی شکایات کو داخل دفتر کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں