تھانہ منگلا کے علاقہ موضع میرا میں ہونے والے اندھے قتل میں ملوث تین ملزمان گرفتار جنہوں نے اعتراف جرم کر لیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 18 مارچ 2019 18:04

جہلم (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مارچ2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) تھانہ منگلا کے علاقہ موضع میرا میں ہونے والے اندھے قتل میں ملوث تین ملزمان گرفتار جنہوں نے اعتراف جرم کر لیا ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد نے آج پولیس کانفرنس روم میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے تفصیلات بتاتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دو ماہ قبل سراج علی سکنہ میرا نے پولیس کو اطلاع دی کہ ان کا بیٹا ریسٹورنٹ پر گیا ہوا تھا جب وہ وہاں سے واپس آیا اور گھر کے نزدیک پہنچا تو ہم نے فائرنگ کی آواز سنی جس پر ہم باہر نکلے ان کے بیٹے کو کسی نے فائر کر کے قتل کر دیا تھا جس پر میں نے فور طور پر ڈی ایس پی صدر کی زیر نگرانی ایچ آئی یو سٹاف کے ایس آئی عبدالرحمن اور ان کی ٹیم کو اس واقع کی تفتیش کا حکم دیا جنہوں نے دن رات محنت کر کے ملزمان زبیر،ایاز اور عمر کو گرفتار کر لیا جبکہ ان سے الہ قتل بھی برآمد کر لیے ہیں ڈی پی او نے تفتیشی ٹیم کے لیے تعریفی اسناد اور نقد انعام کا اعلان بھی کیا ہے انہوں نے بتایا کہ کم عمر بچوں کی حفاظت والدین اور ہم پر فرض ہے جبکہ اس ضمن میں 82 کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے چالان کر کے ان کے موٹر سائیکل تھانوں میں بند کیے ہیں جبکہ 145 اشخاص جنہوں نے ہیلمٹ نہیں پہنے تھے کے چالان کر کے 45000 روپے جرمانہ کیا ہے انہوں نے ایک سوال پر بتایا کہ بسنت منانے پر حکومت پنجاب نے پابند ی لگائی ہوئی ہے جس پر ضلع پولیس نے پتنگیں فروخت کرنے والے4 ملزمان سے 130 پتنگیں اور دھاتی ڈوریں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ہیں اسی طرح ملزم کاشف،محسن،اور خرم سے دو پسٹل تیس بور اور ایک رایفل پمپ ایکشن برآمد کر کے ان پر مقدمات درج کر لیے ہیں   

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں