ہمارا مقصد صرف ہفتہ صفائی منا کر آگاہی دینا ہے جبکہ ہمیں اپنے گلی محلے گاوں اور شہروں کا ہر وقت صاف ستھرا رکھنے کے عملی قدامات کرنے چاہیے

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 20 مارچ 2019 20:27

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مارچ2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ یاور کمال خان اور رکن صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال نے کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم میں شجرکاری اور صفائی مہم کو فروغ دینے کے لئے پودے لگائے جبکہ صفائی کے حوالے سے آگاہی واک اور سیمینار میں شرکت کی۔

اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ایم ایس ڈی ایچ کیو فاروق بنگش،ڈی ایچ او ڈاکٹر میاں مظہر حیات، اے ایم ایس شعیب کیانی،شاہد کیانی، محمد برہان بٹ اور دیگر موجود تھے ۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ یاور کمال خان نے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی صفائی مہم کے تحت جہلم میں لاکھوں کی تعداد میں درخت لگائے جا رہے ہیں جبکہ ہفتہ صفائی مہم کو شہر اور تمام یونین کونسلوں میں 23 مارچ تک جاری رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

تقریب میں مقررین نے انسانوں کے لئے پودوں کی اہمیت اور صفائی نصف ایمان کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ یاور کمال خان اور چوہدری ظفر اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد صرف ہفتہ صفائی منا کر آگاہی دینا ہے جبکہ ہمیں اپنے گلی محلے گاوں اور شہروں کا ہر وقت صاف ستھرا رکھنے کے عملی قدامات کرنے چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں