جہلم میں موٹر سائیکل رکشہ جات کی بھرمار ٹریفک کے معمول خراب ٹریفک جام ہونا روز مرہ کا معمول ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 20 مارچ 2019 20:29

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مارچ2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) جہلم میں موٹر سائیکل رکشہ جات کی بھرمار ٹریفک کے معمول خراب تفصیلات کے مطابق جہلم میں موٹر سائیکل رکشہ جات کی زیادتی کی وجہ سے ٹریفک جام ہونا ایک معمول بن چکا ہے جبکہ متعدد موٹر سائیکل رکشہ جات کے پاس نہ تو رجسٹریشن ہے اور نہ ہی ڈرائیوروں کے پاس لائسنس۔

(جاری ہے)

جہلم کے سماجی حلقوں کے معززین جن میں صدام حسین،وحید بٹ،طارق ڈار،عبدالقدوس نے ایک سروے میں بتایا کہ ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ جتنی محنت سے صحت کے شعبہ کو بہتر بنانے اور کلین اینڈ گرین مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنے فرائض ادا کر رہے ہیں اسی طرح انہیں ڈی آر ٹی اے اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے محکمہ کو ہدایت جاری کرنا ہو گی کہ وہ شہر میں تمام موٹر سائیکل رکشہ جات کے روٹ رجسٹریشن اور ان کی پاسنگ کو چیک کروائیں تاکہ تمام لوگ قانون کے مطابق عمل کر کے قانون کی پاسداری کریں کیونکہ اس ضمن میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد نے ڈی ایس پی ٹریفک کو سختی سے ہدایت کی ہوئی ہے لیکن ٹریفک سٹاف کم ہونے کی وجہ سے اس پر پوری طرح عمل نہیں ہو سکتا انہوں نے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب سے اپیل کی ہے کہ جہلم سے ٹریفک کے پرانے سٹاف کو ضلع پولیس میں بجھوا کر ٹریفک کے وارڈن جہلم ٹرانسفر کیے جائیں تاکہ ٹریفک کا معمول بہتر ہو سکے۔


جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں