ڈسٹرکٹ جیل میں یوم پاکستان منایا گیا جبکہ جیل کے چاق و چوبند دستہ نے پرچم کو سلامی دی

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 23 مارچ 2019 18:36

ڈسٹرکٹ جیل میں یوم پاکستان منایا گیا جبکہ جیل کے چاق و چوبند دستہ نے پرچم کو سلامی دی
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مارچ2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) ڈسٹرکٹ جیل میں یوم پاکستان منایا گیا جبکہ جیل کے چاق و چوبند دستہ نے پرچم کو سلامی دی جبکہ جیل میں اسیران کے درمیان کھیلوں کے مقابلے جن میں بیڈمنٹن،رسہ کشی،والی بال کروائے گئے اور کامیاب ٹیموں کو انعامات دیئے گئے۔

(جاری ہے)

سپرنینڈنٹ جیل فرخ سلطان نارو نے سلامی لی اور اسیران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اگر آپ لوگ باہر ہوتے تو اپنوں کے ساتھ مل کر ان خوشیوں میں شریک ہوتے جبکہ آج کا دن آپ کو یہ پیغام دیتا ہت کہ برائیوں کو چھوڑ کر اچھے کام کر کے نہ صرف اپنا مستقبل بنائیں بلکہ وطن کے دفاع کے لیے اپنی صلاحیتوں کو استعمال کریں اس موقع پر اسیران نے ملی نغمے اور وطن کے دفاع کے لیے تقریریں کیں اور کہا کہ آج ملک کا بچہ بچہ اس کے دفاع کے لیے افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے جبکہ کسی دشمن کی جرات نہیں کہ وہ اسے میلی آنکھ سے دیکھ سکے کیونکہ آج افواج پاکستان اور قوم ایک پلیٹ فارم پر کھڑے ہیں سپرنینڈنٹ جیل فرخ سلطان نارو نے کھیلوں کے کھلاڑیوں اور تقریری مقابلوں میں اول آنے والوں کو انعامات اور تحائف دیئے تمام اسیران میں یوم پاکستان کی خو شی میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں