ایڈیشنل میڈیکل سپرنینڈنٹ ایڈمن کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کی کنٹین اور ایمرجنسی کے ساتھ ساتھ تمام وارڈز کا اچانک دورہ

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 25 مارچ 2019 17:28

ایڈیشنل میڈیکل سپرنینڈنٹ ایڈمن کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کی کنٹین اور ایمرجنسی کے ساتھ ساتھ تمام وارڈز کا اچانک دورہ
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مارچ2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) ایڈیشنل میڈیکل سپرنینڈنٹ ایڈمن کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کی کنٹین اور ایمرجنسی کے ساتھساتھ تمام وارڈز کا اچانک دورہ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ کی ہدایت پر ایڈیشنل میڈیکل سپرنینڈنٹ ایڈمن ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے آج اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال کی سرکاری کنٹین کا دورہ کر کے اس میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ کچن کا تفصیلی معائنہ کیا اور اسے مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی انہوں نے ایمرجنسی وارڈ میں سینئر میڈیکل آفیسر اور دیگر میڈیکل آفیسرز کی حاضری کو چیک کیا جبکہ سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمود،داکٹر معظم،ڈاکٹر انعم جمیل اور ڈاکٹر سعدیہ موجود تھیں اور مریضوں کو صحت عامہ کی سہولیات فراہم کر رہی تھیں اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے گائنی وارڈ کو بھی چیک کیا جہاں سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر فرح بشیر مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کر رہی تھیں انہوں نے مریضوں سے ادویات کی فراہمی اور صفائی کے ضمن میں دریافت کیا جبکہ انہوں نے صفائی کے سٹاف کو سختی سے ہدایت کی کہ میل و فی میل ایمرجنسی گائنی وارڈز کے ساتھ ساتھ تمام وارڈز میں موجود ڈسٹ بین سے گندگی کو نکال کر تمام وارڈز کو صاف اور ستھرا کرنے کے اقدامات کیے جائیں جس پر مریض اور ان کے تمام لواحقین خوش ہوئے۔


متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں