عوام کو تفریح کی فراہمی کے لئے جشن جہلم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔جس سے عوام کو ریلیف ملے گا، ایڈشنل ڈپٹی کمشنرریونیو میسم عباس

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 26 مارچ 2019 18:50

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مارچ2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ایڈشنل ڈپٹی کمشنرریونیو میسم عباس نے جشن جہلم 2019 کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ5تا8 اپریل تک جشن جہلم کی اہم تقریبات ضمیر جعفری اسٹیڈیم جہلم، الطاف پارک جہلم اور مرکزی تقریب قلعہ روہتاس میں منعقدہونگی جس سپورٹس،مشاعرہ، والی بال ،کرکٹ،موسیقی، فوڈ فیسٹول،پھولوں کی نمائش،اسٹالز، تفریحی اور دیگر تقافتی پروگرامز منعقد کیے جائینگے جبکہ مرد وخواتین اور بچوں کے لئے خصوصی انتظامات کے ساتھ منعقد کئے جائینگے ۔

(جاری ہے)

جشن جہلم 2019 کے حوالے سے اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل سید نذارت علی ، اسسٹنٹ کمشنر جہلم فیضان احمد،اے سی دینہ شہزاد محبوب ، اے سی سوہاوہ ذوالفقار احمد،طیب علوی اور دیگر افسران موجود تھے ۔ ایڈشنل ڈپٹی کمشنرریونیو میسم عباس نے بتایا ہے کہ اس ضمن میں جہلم شہر کی صفائی ستھرائی اور لائٹنگ کا خصوصی انتظام بھی کیا جائے گا ۔انہوں نے خواتین اور بچوں کے لئے میں مختلف قسم کے سٹالز اورفوڈ فیسٹول کے علاوہ متعلقہ محکمہ جات اور سکولوں کی طرف سے لگائی جانے والی پھولوں کی نمائش کے انتظامات اوردیگر محکموں کو اپنے اپنے ذمہ ٹاسک کو بروقت مکمل کرنے کی تاکیدکی۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں