ضلع جہلم کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے خصوصی پلان مرتب کر لیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 17 اپریل 2019 20:22

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 اپریل 2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) ضلع جہلم کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے خصوصی پلان مرتب کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد نے ضلع سے جرائم کے خاتمہ کے لیے ایک جامع پٹرولنگ پلان تشکیل دے کر مزید نفری فراہم کر دی ہے پلان کے مطابق تھانہ دینہ،تھانہ منگلا،تھانہ چوٹالہ اور چوکی کالا گجراں میں پولیس کی اضافی پٹرولنگ اور موبائل تشکیل دے کر اضافی پولیس ملازمین تعینات کر دئیے گئے ہیں جبکہ اضا فی سیکشن ایلیٹ فورس بھی چوکی کالا گجراں کے علاقہ میں گشت کرے گی اس کے علاوہ جہلم کے تمام اینٹری پوائنٹس پر مخصوص اوقات میں پکٹس لگا دی گئی ہیں جو اندر آنے والی تمام گاڑیوں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ مشکوک اور جرائم پیشہ افراد پر نظر رکھیں گی جبکہ جرائم کا خاتمہ کر کے ضلع کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں