ڈی پی او کا ریسکیو 15 کا اچانک دورہ جبکہ سستی اور غفلت کے مرتکب 2 پولیس ملازمین کے تبادلے

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 17 اپریل 2019 20:23

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 اپریل 2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) ڈی پی او کا ریسکیو 15 کا اچانک دورہ جبکہ سستی اور غفلت کے مرتکب 2 پولیس ملازمین کے تبادلے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد نے آج ریسکیو 15 کا اچانک دورہ کیا اور وہاں تعینات افسران اور پولیس ملازمین کی کارکردگی کو چیک کیا جبکہ سستی اور غفلت کے مرتکب 2 پولیس ملازمین کو دور دراز تھانوں میں تعینات کر دیا انہوں نے تمام عملہ کو ہدایت کی کہ تمام آنے والی کالز کو سن کر بروقت رسپانس دیں جبکہ اس کی اطلاع متعلقہ افسران کو بھی دیں تاکہ لوگوں کی بروقت مدد کی جا سکے اس ضمن میں کوئی کو تاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں