وزیر اعلی پنجاب کے احکامات پر ضلع انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد سینکڑوں سائیلین نے مختلف محکموں کے ضمن میں شکایات کیں جن پر افسران نے موقع پر احکامات جاری کیے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 19 اپریل 2019 19:18

وزیر اعلی پنجاب کے احکامات پر ضلع انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد سینکڑوں سائیلین نے مختلف محکموں کے ضمن میں شکایات کیں جن پر افسران نے موقع پر احکامات جاری کیے
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) وزیر اعلی پنجاب کے احکامات پر ضلع انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد سینکڑوں سائیلین نے مختلف محکموں کے ضمن میں شکایات کیں جن پر افسران نے موقع پر احکامات جاری کیے آج کشمیر کالونی میں ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن سید حماد عابد نے کھلی کچہری لگائی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میسم عباس، ایڈشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، اے سی جہلم فیضان احمد اور ایس ڈی پی او صدر ڈی ایس پی معظم علی کے علاوہ ضلعی محکموں اور پولیس کے سربراہان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میں سائیلین نے اپنے مسائل کے فوری حل کے لئے افسران کو درخواستیں پیش کیں جن کو ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکت پولیس آفیسر نے سنا اور موقع پر قانون اور میرٹ کے مطابق سائیلین کی داد رسی کرنے کے لیے احکامات جاری کیے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے لیے کیا گیا ہے جبکہ عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کا ان کھلی کچہریوں میں شکایات پیش کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے بلکہ وہ عدلیہ سے انصاف لیں اور گاوٴں کی سطح پر چھوٹے موٹے جھگڑے انسانی ہمدردی کے جذبہ کے تحت آپس میں مل بیٹھ کر حل کریں جس میں علاقہ کے بلدیاتی نمائندے اور معززین اپنا کردارادا کریں شرکا نے ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے علاوہ تمام افسران کی کارکردگی کو سراہا۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں