ح*جہلم، نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او کا فوری نوٹس

a 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ، ایک ملزم گرفتار

اتوار 21 اپریل 2019 20:01

/جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2019ء) نوجوان پر ہونے والے تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر کیپٹن سید حماد عابد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے واقع کا فوری نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

عرفان ولدجمیل قوم آرائیں ساکن پنن وال جس پر ویڈیو میں تشدد ہورہا ہے سے رابطہ کیا گیا جو کاروائی کرانے سے گریزاں تھا جس کو اعتماد میں لے کرتحفظ کا احساس دلایا گیا اور عرفان سے درخواست حاصل کر کے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان6کس کیخلاف مقدمہ نمبر149مورخہ20.04.2019بجرم365/292ت پ تھانہ پنڈدادنخان ضلع جہلم درج کر لیا۔

عرفان نامی نوجوان پر ملزمان نے کچھ عرصہ قبل تشدد کر کے ویڈیو بنائی جو کہ آج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر پولیس نے عرفان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ڈی پی او جہلم کی ہدایت پر فوری کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم سکندر عرف بھولہ سکنہ دھریالہ جالپ کو گرفتار کرلیا جبکہ بقیہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں