پولیو جیسی موذی بیماری کا خاتمہ ہمارے مشن میں شامل ، پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر اپنا فرض ادا کریں،محمد سیف انور جپہ

پیر 22 اپریل 2019 22:21

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے ، ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال کے ہمراہ دینہ اور جہلم میں مختلف فکسڈ پوائنٹس،ای اینڈ ای ڈی سی سینٹر شاندار چوک جہلم، مین بس اسٹاپ جہلم، دیگر پولیو کے ٹرانزٹ پوانٹس، ٹال پلازہ جہلم پولیو پوانٹ، کینٹ چوک جہلم پولیو پوانٹ اور آر ایچ سی دینہ کا اچانک دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ نے میونسپل کمیٹی کے افسران کو مذکورہ جگہوں کی صفائی ستھرائی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہیلتھ سینٹر شاندار چوک اور رورل ہیلتھ سینٹر دینہ کا اچانک دورہ کرتے ہوئے پولیو ٹیموں، ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری چیک کی۔ وہاں موجود مریضوں سے ملاقات کی اور ادویات سمیت دیگر دیگر سہولتوں کے بارے دریافت کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا ہے کہ دینہ ہسپتال میں روزانہ آٹھ سو سے زائد مریضوں کو او پی ڈی میں صحت عامہ کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے ٹرانز ٹ پوائنٹس کا دورہ کیا اور انسداد پو لیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے جی ٹی روڈ اور نواحی علاقوں میں قائم ٹرانزٹ پوائنٹس پر جاکر خود بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے ویکسئین پلائی اورنئی نسل کو خطرناک بیماری سے بچانے کیلئے انسداد پولیو ٹیموں کے کام کا جائزہ لیا۔

انہوں نے انسداد پولیو ٹیموں کے رضا کاروں کو ہدایت کی کہ پانچ سال تک عمر کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ہر صورت پلائے جائیں۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ موبائل ٹیموں کے ارکان سے بھرپور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو ہر بار پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضروری پلائیں۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے جہلم میں اپنی ٹیم سمیت مختلف ٹرانزٹ پوائنٹس کا دورہ کیا اور وہاں تعینات عملہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں