عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہم سب کی اولین ترجیح میں شامل ہے،ڈپٹی کمشنرجہلم

منگل 23 اپریل 2019 19:56

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ ضلع جہلم کے رمضان بازاروں میں ایگریکلچر فائر پرائس پر تھوک کی قیمت پر آلو،پیاز، ٹماٹر، بھنڈی، کدو، کریلا، ثابت مصر، دال مصور، دال ماش، سفید چنا، چاول، سیب، ادرک، لہسن فراہم کیے جائیں گے جبکہ دال چنا، بیسن، کھجوریں اور لیموں سبسڈی پر فراہم کیے جائیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر پرائس چیکنگ ہو گی اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہم سب کی اولین ترجیح میں شامل ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا ہے کہ محکمہ زراعت، لائیو اسٹاک اور دیگر محکموں کی جانب سے ہر رمضان بازار میں تازہ سبزیوں اور گوشت کے سٹالز لگائے جائیں گے اور اعلی معیار کی سبزی اور فروٹ ارزاں نرخو ں پر فراہم کی جائیگی۔ انکا کہنا تھا کہ دیگر اشیاء خرد و نوش بھی کم نرخوں پر معیاری کوالٹی کی فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔

قیموں کو برقرار رکھنے کے لئے خصوصی کمپلینٹ سیل تشکیل دیا جا رہا ہے اور اس ضمن میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ فراہم کریں گے ۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع بھر کے 6 رمضان بازاروں میں عوام کی سہولت کے پیش نظر 14 اشیاء خرد و نوش ہول سیل قیمت پر فراہم کرنا یقینی بنائیںگے ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں