حکومت پنجاب کی ہدایات پرکھلی کچہری کا انعقاد جس میں عوام کی شکایات سن کر موقع پر احکامات جاری کیے جائیں گے

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 24 اپریل 2019 18:28

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق 05 اپریل بروز جمعہ دن 2.30بجے ضلع کونسل ہال جہلم میں ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن سید حماد عابد کھلی کچہری لگائیں گے جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میسم عباس، ایڈشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، اے سی جہلم، ڈی ایس پی سٹی، ڈی ایس پی صدر و سمیت ضلعی محکموں اور پولیس کے سربراہان کو شرکت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میں سائیلین اپنے مسائل کے فوری حل کے لئے اوقات کار کی پابندی کرتے ہوئے تشریف لائیں۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں