معصوم بچوں کے ایمانداری کے جذبے کو بحال کر کے ملک میں ایک اچھا معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے اور ہانیسٹی شاپ کے قیام کا مقصد طلبا و طالبات میں ایمانداری کے عمل کو اجاگر کرنا ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 24 اپریل 2019 18:33

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) معصوم بچوں کے ایمانداری کے جذبے کو بحال کر کے ملک میں ایک اچھا معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے اور ہانیسٹی شاپ کے قیام کا مقصد طلبا و طالبات میں ایمانداری کے عمل کو اجاگر کرنا ہے آج 25اپریل صبح گیارہ بجے گورنمنٹ بوائز الیمینٹری سکول جادہ چوک جہلم میں ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ اور سی ای او ایجوکیشن سید مظہر اقبال تربیہ پروگرام کے تحت سکول میں ہانیسٹی شاپ کا افتتاح کریں گے، اس منفرد شاپ میں بچے بغیر سیلز مین کے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاپنگ کریں گے اور پیسے باکس میں ڈال کر ایمانداری کے عنصر کو فروغ دے سکیں گے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں