ڈپٹی کمشنر جہلم کا رورل ہیلتھ سینٹر کا اچانک دورہ انہوں نے مریضوں سے انہیں ملنے والی طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ ادویات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 22 مئی 2019 19:50

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے صبح 9:30 بجے رورل ہیلتھ سینٹر لیلہ کا اچانک دورہ کیا۔ سینئر میڈیکل آفیسر، وومن میڈیکل آفیسر، ڈینٹسٹ اور دیگر سٹاف کی حاضری پر اطمنان کا اظہار کیا اور ایس سی کی عدم موجودگی کا نوٹس لیا۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز کا دورہ کیا مریضوں کی بیڈ شیٹس وقت کے ساتھ تبدیل نہ کرنے اور صفائی ستھرائی کو توجہ نہ دینے پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال کو ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مریضوں سے سہولیات کے بارے رائے حاصل کی اور مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے پر سی ای او ہیلتھ کو ہدایت دی۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ شعبہ صحت معیاری سہولتیں فراہم نہ کرنے والوں کو کڑی سزا دی جائے گی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ شعبہ صحت میں بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے افسران باقائدگی سے دور دراز علاقوں میں جاکر دورہ کرتے ہیں جن کا مقصد عوام کو بہترین سہولیات سے آراستہ کرنا ہے ،جہلم انتظامیہ صحت اور تعلیم کو متحرک کرنے میں کوشاں ہے ،صحت عامہ ہماری اولین ترجیح میں شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں