نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد مالک پلازہ سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 22 مئی 2019 19:51

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد مالک پلازہ سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی سرکل فیصل سلیم کے احکامات پر انسپکٹر ایس ایچ او سٹی عمران بیگ ،ایس آئی ملک محمد افضال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک پلازہ سے 7 کرایہ داروں کو جن کا اندارج نہ کروایا گیا تھا جن میں اعجاز،خوشنود،محمد اجمل۔

(جاری ہے)

محمد اشفاق،شاہد محمود،فیضان،اور عقیل کو کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کر لیا ہے اور ان کے خلاف مقدمات درج کر لیا ہے جبکہ اس پلازہ کے مالک محمد سلیمان کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں