جہلم ۔جہلم شہر کے بازاروں پر دکانداروں کا قبضہ

جمعہ 24 مئی 2019 18:13

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) جہلم شہر کے بازاروں پر دکانداروں کا قبضہ ، پیدل چلنے والوں کو مشکلات کا سامنا، عید کی آمدکے ساتھ ہی دکانداروں نے اپنی دکانیں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر سجا لیں، خریداری کے لئے آنے والے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا،خریداری کے دوران عورتوں بچوں کا بازاروں سے گزرنا محال ہو گیا، شہری سراپا احتجاج ،ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جیسے جیسے عید قریب آتی جارہی ہے بازاروں میں شہریوں، خواتین ، بچوں کا رش بڑھتا جاتا ہے عید کے کو قریب آتے دیکھ کر دکانداروں نے بھی اپنی دکانیں دکانوںکے باہر سڑکوں پر سجا لی ہیں ، جس کی وجہ سے گزرنے والے راستوں اور فٹ پاتھوں پر شہریوں کا چلنامحال ہو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

مین بازار، نیابازار، کناری بازار، راجہ بازار،چوک گنبد والی مسجد، سول لائن روڈ، کالا گجراں، بلال ٹائون ، میجر اکرم شہید روڈ، چوک روہتاس روڈ سمیت دیگر بازاروں میںخریداری کے لئے آنے والی خواتین ، شہری ، بچوں ، بزرگوں کا گزرنا محال ہو گیا ہے، رہی سہی کسر ریڑھی بانوں نے نکال رکھی ہے جو بازار کے درمیان میں اپنی ریڑھیاں کھڑی کر کے سامان فروخت کرتے نظر آتے ہیں اور آنے جانے والی عورتوں اور بچوں سے ٹکراتے ہیں۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے بازاروں کے دونوں اطراف نشان لگوا کر دکانوں کی حدبندی کی جائے تاکہ حدود تک ہی دکاندار اپنی دکانیں لگائیں اور دوسری جانب راستے کو ریڑھی بانوں و دیگر چنگ چی رکشہ وغیرہ کے لئے بند کیا جائے تاکہ عید کے دنوں میں خواتین اپنے معصوم بچوں ، بزرگوں کے ہمراہ خریداری کر سکیں ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں