جہلم ۔جہلم شہر و گردونواح مویشی وبال جان بن گئے

جمعہ 24 مئی 2019 18:13

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) جہلم شہر و گردونواح مویشی وبال جان بن گئے ، کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی سول لائن روڈ مفت کی چراگاہ میں تبدیل ، آوارہ مویشیوں کے ٹکرانے سے بے شمار حادثات رونما ہونے لگے ، شہریوںکا ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق جہلم کے بااثر افراد نے اندرون شہر کے گلی محلوں میںپالتو جانورجن میںگائے،بکریاںاور بھینسیں وغیرہ شامل ہیں کو پال رکھا ہے اور صبح ہوتے ہی گھروں سے جانوروں کو باہر سڑکوں پر نکال دیتے ہیں جو کچرے کے ڈھیروں اور سول لائن روڈ کو ا پنا مسکن بنا لیتے ہیں ، آوارہ گائے اور بھینسیں بعض مقامات پر سڑکوں کے عین وسط میں بیٹھ جاتی ہیں جس سے حادثات رونما ہوتے ہیں ان حادثات سے درجنوں شہر ی شدید زخمی بھی ہو چکے ہیں ، اکثر مویشی گندے نالوں میں نہانے کے بعد سڑکوں پر آکر شہریوں کے لئے پریشانی کا سبب بنتے ہیںجبکہ یہ جانور روڈ پر ہی گوبر کرکے گندگی کے ساتھ ساتھ بیماریاں پھیلانے کا موجب بھی بنتے ہیں تمام صورتحال سے آگاہی کے باوجود میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ بااثر مویشی پال افراد کے خلاف کارروائیاں کرنے سے گریزاں ہیں جبکہ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ پالتو جانوروں کو انتظامیہ ویران علاقوں میں منتقل کریں تاکہ حادثات اور گندگی سے پھیلنے والی بیماریوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں