عید الفطر کی آمد بازاروں میں خریداروں کا رش کسی بھی نا خوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی حکمت عملی بنا دی گئی

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 25 مئی 2019 20:02

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) عید الفطر کی آمد بازاروں میں خریداروں کا رش کسی بھی نا خوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی حکمت عملی بنا دی گئی تفصیلات کے مطابق عید الفطر کی آمد کے پیش نظر شہر کے تمام مصروف بازاروں میں خواتین کی خریدو فروخت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے جبکہ نامعلوم نوجوان اور عورتیں بھی اس دوران میدان عمل میں آچکی ہوتی ہیں اور پرس چھیننا ایک معمول بن چکا ہوتاہے جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد نے ایس ڈی پی او ڈی ایس پی سٹی سرکل فیصل سلیم اور ایس ایچ او انسپکٹر عمران بیگ،ایس ایچ او سول لائن اشتیاق ناصر کی نگرانی میں تمام بازاروں میں پولیس فورس کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ سپیشل موبائل ٹیمیں بھی تعینات کی ہیں جن کی مانیٹرنگ ڈی پی او خود کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں