جہلم، ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی ڈویژن کا ضلع جہلم کی پٹرولنگ پوسٹ چوکیوں کا دورہ

ہفتہ 15 جون 2019 22:49

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی ڈویژن شاہد نذیر کا ضلع جہلم کی پٹرولنگ پوسٹ چوکیوں کا دورہ۔دورے میں ون ویلرز کیخلاف کارروائی، موثر گشت اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کا حکم دیا۔۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس پی پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ڈویڑن شاہد نذیر نے ضلع جہلم کی پٹرولنگ پوسٹوں کا دورہ کیا جس میں ضلع جہلم کی تمام پٹرولنگ چیک پوسٹوں کے افسران کو پٹرولنگ پوسٹ چک اکاء بلوایا گیا۔

ایس پی پٹرولنگ شاہد نذیر اور ڈی ایس پی شاہد صدیق کو پٹرولنگ پولیس چک اکاء کے دستے نے سلامی پیش کی۔ ایس پی شاہد نذیرنے افسران کو جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی اور موثر گشت اور ون ویلرز کیخلاف سخت کارروائیوں کا حکم دیا۔ کارکردگی چیک کی اور آخر میں پٹرولنگ پولیس پوسٹ چک اکاء میں پودا بھی لگایا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں