تمام ڈاکٹرز مسیحاہ ہونے کے ناطے سے وارڈز میں داخل تمام مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں جبکہ ایمرجنسی کی طرف سے کال پر ماہر امراض فوری طور پر آکر مریضوں کو چیک کریں

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 24 جون 2019 18:53

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) تمام ڈاکٹرز مسیحاہ ہونے کے ناطے سے وارڈز میں داخل تمام مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں جبکہ ایمرجنسی کی طرف سے کال پر ماہر امراض فوری طور پر آکر مریضوں کو چیک کریں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر فاروق احمد بنگش نے ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ کے احکامات پر تمام ماہر امراض ڈاکٹرز کو ہدایت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تمام ماہر امراض ڈاکٹرز روزانہ شام کو اپنے اپنے وارڈز کا دورہ کر کے مریضوں کا معائنہ کر کے انہیں طبی سہولیات فراہم کریں جبکہ ایمرجنسی سے کال پر تمام ماہر امراض جس کو کال کیا جاتا ہے آکر مریض کو طبی سہولیات فراہم کریں جبکہ اس کو یقینی بنایا جائے اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں