ڈپٹی کمشنر کا جنرل بس اسٹینڈ للہ اور ویگن اسٹینڈ پنڈ دادنخان کا دورہ ویٹنگ ایریا اور ٹائیلٹ بلاک، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سیکورٹی کیمروں کی تنصیب، سفری کرایا کا بینر آویزاں کرنے کی ہدایت

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 16 جولائی 2019 12:11

ڈپٹی کمشنر کا جنرل بس اسٹینڈ للہ اور ویگن اسٹینڈ پنڈ دادنخان کا دورہ ویٹنگ ایریا اور ٹائیلٹ بلاک، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سیکورٹی کیمروں کی تنصیب، سفری کرایا کا بینر آویزاں کرنے کی ہدایت
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جولائی2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) حکومت پنجاب کے مشن کلین اینڈ گرین کے تحت ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے جنرل بس اسٹینڈ للہ اور ویگن اسٹینڈ پنڈ دادنخان کا خصوصی دورہ کیا کیااور جنرل بس اسٹینڈ کی تزئین و آرائش کے لئے جامع پلان تیار کر نے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے جنرل بس اسٹینڈ پر مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کا بھی حکم دیا۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے اس موقع پر کہا کہ جنرل بس اسٹینڈ کی صفائی ستھرائی پر خصو صی توجہ دی جائے ۔

(جاری ہے)

ویٹنگ ایریا اور ٹائیلٹ بلاک، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سیکورٹی کیمروں کی تنصیب، سفری کرایا کا بینر آویزاں کرنے کی ہدایت دی۔ سیف انور جپہ نے مز ید کہا کہ حکو مت پنجاب مسافروں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنا چاہتی ہے ۔ ویٹنگ ایر یا میں مسافروں کے لئے پینے کے ٹھنڈے پانی کا انتظام کیا جائے گا۔ مسافروں کے لئے جنرل بس اسٹینڈ پر مزید شیڈ تعمیر کی جائیں گے ۔ جنرل بس اسٹینڈ للہ اور پنڈ دادنخان کو خو بصورت اور دیدہ زیب بنا یا جائے گا۔اس مو قع پر اے ڈی سی جنرل سید نذارت علی، سیکر ٹری آر ٹی اے صدام حسین، میونسپل آفیسر حیدر چٹھہ اور دیگر افسران تھے ۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں