جہلم حکومت پنجاب کی ہدایت پر کھلی کچہری کا انعقاد

ڈپٹی کمشنر نے سائلین کے مسائل سن کر موقع پر احکامات جاری کیے جائیں گے

بدھ 17 جولائی 2019 22:29

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2019ء) حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق 19جولائی جمعہ دن 2:30بجے گورنمنٹ کیپٹن حسنات علی شہید ہائی سکول سوہاوہ میں ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن سید حماد عابد کھلی کچہری لگائیں گے، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میثم عباس، ایڈشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، اے سی سوہاوہ ذوالفقار احمد، ڈی ایس پی سوہاوہ سمیت ضلعی محکموں اور پولیس کے سربراہان کو شرکت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میں سائیلین اپنے مسائل کے فوری حل کے لئے اوقات کار کی پابندی کرتے ہوئے تشریف لائیں۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں