اراضی ریکارڈ سینٹرز کا مقصد اراضی ریکارڈ کو روزانہ کی بنیادوں پر اپ ڈیٹ رکھنے ،منسلک تمام عوامی مسائل کا ازالہ کرنا ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم

بدھ 17 جولائی 2019 23:14

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2019ء) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور نے اراضی ریکارڈ سنٹر سوہاوہ کا اچانک دورہ کیا، افسران اور سٹاف کی حاضری چیک کی۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے مختلف سائلین سے ملاقات کی اور انکے مسائل حل کرنے کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات دیں، انکا کہنا تھا کہ لینڈ ریکارڈ کی کمپوٹرائزئشن،اجراء فرد، انتقالات اور رجسٹریوں کیلئے سوہاوہ سمیت تمام تحصیلوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ اپنے سنٹرز میں کام مکمل رکھیں، اراضی ریکارڈ سینٹرز کا مقصد اراضی ریکارڈ کو روزانہ کی بنیادوں پر اپ ڈیٹ رکھنے اور اس سے منسلک تمام تر عوامی مسائل کا ازالہ کرنا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے اراضی ریکارڈ سینٹرکی صفائی یقینی بنانے کے لئے ضروری احکامات جاری کیے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے سختی سے ہدایت کی کہ افسران و اہلکاران اوقات کار کی پابندی کرتے ہوئے ایس او پی کے مطابق متعلقہ عملہ سے کام لیں، انہوں نے اے سی سوہاوہ ذوالفقار احمد کو سینٹر کا دورے جاری رکھنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ آراضی ریکارڈ سنٹر میں سائلین کو بہترین سروس کی فراہمی اے ڈی ایل آر اور انچارج سروس سنٹر کی اولین ذمہ داری ہے ۔

دورہ کے دوران سائلین نے ڈی سی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ان مسائل کے حل کیلئے ڈی سی نے ازالہ کے لئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ قبل ازیں انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات چیک کرنے کے لئے دورہ کیا اور انہوں مکمل کرنے کی ہدیات دی۔سیف انور جپہ نے القادر یونیورسٹی سائٹ کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں