پی ٹی آئی عوام کی خدمت اور قومی ترقی کے لئے سرتوڑ کوششیں کر رہی ہے،چوہدری فرخ الطاف

جمعرات 18 جولائی 2019 22:04

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کی خدمت اور قومی ترقی کے لئے سرتوڑ کوششیں کر رہی ہے، سابق حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور لوٹ مار کیوجہ سے ملک کے حالات خراب ہوئے ہیں لیکن خراب حالات انشاء اللہ بہت جلد ٹھیک ہو جائیں گے اور قوم پسماندگی سے خوشحالی اور ترقی کی طرف گامزن ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں کوئی دھڑے بندی نہیں، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف چٹان سے زیادہ مضبوط اور متحد ہے، پاکستان کا روشن مستقبل ہماری نوجوان نسل ہے، وزیر اعظم عمران خان کاویژن ہے کہ لوگوں کو صحت اور صاف پانی مہیا کیا جائے اور لوگوں کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پرفراہم کی جائیں ، انصاف سب کے لئے یکساں ہو اور حکومت عوام کے لئے خوشحالی اور ترقی کا باعث بنے گی ، بہت جلد قومی حالات ٹھیک ہوں گے اور قوم مسائل کے گرداب سے نکل کر ترقی کی طرف گامزن ہو جائے گی ۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں